کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور فرنٹیئر کور نے 70مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

جمعہ 29 مئی 2015 13:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور فرنٹیئر کور نے 70مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں کاسی روڈ،شادرہ اورسریاب میں پولیس اورایف سی نے سرچ آپریشن کیا اس دوران 70مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں ہفتہ کے دوران ہونے والی ٹار گٹ کلنگ کے بعد صوبائی حکومت نے شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے تحت کاسی روڈ، مدرسہ روڈ اور شالدرہ سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے باعث 40مشتبہ افراد کو حر ا ست میں لے لیا ۔

سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 30افراد کو حراست میں لے لیا، حرا ست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔