خیبرپختونخوا پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر 2ہزار5سو پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیدیا

جمعہ 29 مئی 2015 13:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) خیبرپختونخوا پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر 2ہزار5سو پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیدیا۔نفری کی مطلوبہ تعداد پوری کرنے کیلئے دیگر صوبوں کی پولیس اور سرکاری محکموں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر 11ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں اس دن صوبے بھر میں ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ءقبائلی علاقوں سے آنے والے راستے سیل ہونگے۔ صوبے کے علاوہ فاٹا میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہوں گے تاکہ صوبے میں شرپسندی کو روکا جاسکے۔