مسلم لیگ (ن) کی قیادت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے بعد اقتصادی قوت بنانے کی خواہشمند ہے ،عرفان صدیقی

جمعہ 29 مئی 2015 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وزیراعظم کے قومی امورکے بارے میں معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے بعد اب اسے اقتصادی قوت بنانے کی خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اٹھائیس مئی 1998 کو بلوچستان میں چاغی کے مقام پر ایٹمی تجربات کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت نے ملک کو درست سمت میں گامزن کردیاہے اورمستقبل قریب میں پاکستان کو خودکفیل اور خوشحال ملک بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پر یقین رکھتاہے اور دوسرے ملکوں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں چاہتا۔