چندرپال کی ملکی کرکٹ کیلئے بے شمار خدمات ہیں، سلیکٹرز انہیں آسٹریلیا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شامل کر کے باعزت طریقے سے الوداع کریں جیسے بھارت نے ٹنڈولکر کو کیا تھا

ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر برائن لارا کی چندرپال کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر سلیکٹرز اور ویسٹ انڈین بورڈ پر کڑی تنقید

جمعہ 29 مئی 2015 13:05

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر برائن لارا نے چندرپال کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر سلیکٹرز اور ویسٹ انڈین بورڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چندرپال کی ملکی کرکٹ کیلئے بے شمار خدمات ہیں، سلیکٹرز انہیں آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شامل کر کے باعزت طریقے سے الوداع کریں جیسے بھارت نے ٹنڈولکر کو کیا تھا۔

(جاری ہے)

سلیکٹرز نے ناقص فارم اور کارکردگی کی بناء پر 40 سالہ ویٹرن بلے باز کو کینگروز کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ لارا نے اپنے بیان میں کہا کہ چندرپال طویل عرصے سے انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اسلئے وہ باعزت طریقے سے رخصت ہونے کے حقدار ہیں، انہیں زبردستی کھیل سے دور کرنا نا انصافی ہو گی، میرا سلیکٹرز سے مطالبہ ہے کہ وہ انہیں فوری طور پر دوبارہ ٹیم میں شامل کریں اور انہیں یادگار طریقے سے الوداع کریں تاکہ ایک اچھی مثال قائم ہو سکے۔ چندرپال نے اب تک 11867 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں برائن لارا کے زیادہ رنزوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 87 رنز کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :