فواد خان نے مارننگ شو میں مہمان بننے کیلئے3لاکھ روپے معاوضہ مانگ لیا

جمعہ 29 مئی 2015 13:05

فواد خان نے مارننگ شو میں مہمان بننے کیلئے3لاکھ روپے معاوضہ مانگ لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) نامور اداکار فواد خان نے مارننگ شو میں مہمان بننے کیلئے3لاکھ روپے معاوضہ مانگ لیا جبکہ پروڈیوسر کی 2لاکھ کی آفرکو ٹھکرادی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی فلم سے شہرت حاصل کر نیوالے فواد خان کو ایک ٹی وی چینل کی جانب سے مارننگ شو میں بطور مہمان شر کت کی دعوت دی گئی لیکن فواد خان نے مفت میں آنے سے صاف انکار کرد یا او ر کہا کہ میں 1گھنٹے کے شو کا3لاکھ روپے لوں گا جب انکو2لاکھ کی پیشکش کی گئی تو فواد خان نے صاف انکا ر کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی مر ضی کا معاوضہ لوں گا ۔