بیلا روس کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر استقبالیہ تقریب کاانعقاد

جمعہ 29 مئی 2015 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) بیلا روس کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب دی گئی‘ وزیراعظم نواز شریف نے مرکزی دروازے پر جا کر معزز مہمان کا استقبال کیا‘ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر بیلا روس کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان کے دورے پر آئے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف نے مرکزی دروازے پر صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان صدر کو سلامی دی۔ استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ بیلا روس کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ کے ارکان کا مہمان صدر سے تعارف کرایا جبکہ بیلا روس کے صدر نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔

متعلقہ عنوان :