بیلا روس سے دفاع‘ تجارت‘ معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں‘ پاکستان بیلا روس کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے، بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان اقتصادی اور سیاسی تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا

وزیراعظم نواز شریف کا بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 29 مئی 2015 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلا روس سے دفاع‘ تجارت‘ معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں‘ پاکستان بیلا روس کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات‘ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بیلا روس کے صدر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان اقتصادی اور سیاسی تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان بیلا روس کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔ دفاع‘ تجارت‘ معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔