ملکہ ہانس، اری گیشن حکام کی ملی بھگت، پانی چور کی واردات کے دوران نہری بند ٹوٹ گیا

جمعہ 29 مئی 2015 12:39

ملکہ ہانس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) اریگیشن حکام کی ملی بھگت سے پانی چوری کی واردات کے دوران نہری بند ٹوٹ گیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 40فِٹ چوڑے شگاف میں تبدیل ہوکر سینکڑوں ایکڑ پرکاشت لاکھوں روپے مالیتی فصلیں تباہ کردیں مگر متعلقہ حکام میں سے کِسی کے بھی کان پر تا حال جوں تک نہ رینگ پائی سکا ذرائع کے مطابق شگاف نواحی علاقہ 55 چوک کے قریب پانی چوری کیلئے لگائی گئی ٹکی سے ہوا جوکہ ایری گیشن ملازمین لاکھوں روپے ماہانہ رشوت وصول کرلگواتے ہیں جسے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سینکڑوں ایکڑ زرعی آراضی تباہ ہوجانے کے بعد زمیندار حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت آج بند کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :