سرتاج عزیز کی افغانستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

جمعہ 29 مئی 2015 12:39

اسلام آباد /کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز سے افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے گزشتہ روز او آئی سی کونسل کے 42ویں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کی ملاقات کے دور ان وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ افغانستان کے دور ان طے پانے والی مفاہمت پر عمل در آمد سے متعلق امور پر غور کیا گیا دونوں وزراء نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا پاک افغان وزراء نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان افغانوں کی قیادت میں مفاہمتی عمل میں پاکستان کی طرف سے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا ملاقات میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی قلب ایشیاء کانفرنس سے متعلق بھی زیر غور لائے گئے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مشیر خارجہ نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ میری دوف سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کے دورہ ترکمانستان کے دوران طے پانیوالے معاہدوں پر پیشرفت سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کو افغانستان کے راستے دیگر ممالک کی ممکنہ شمولیت سے ریل اور سڑک کے علاوہ گیس پائپ لائن سے منسلک کرنے سمیت باہمی طور پر طے شدہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :