بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب

جمعہ 29 مئی 2015 12:30

اسلام آباد ۔ 29مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے اعزاز میں جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے مہمان صدر کا استقبال وزیراعظم ہاؤس کے مرکزی دروازے پر کیا جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

واضح رہے کہ یہ کسی بھی بیلا روسی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے ۔ اس موقع پر صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کا تعارف کروایا گیا اور معزز مہمان نے فرداً فرداً سب سے مصافحہ بھی کیا ۔ مہمان صدر نے اپنے ہمراہ آنے والے وفد کے ارکان سے وزیراعظم محمد نواز شریف کا تعارف کرایا ۔

متعلقہ عنوان :