پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے اضافے کا امکان

جمعہ 29 مئی 2015 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے جبکہ منظوری کے لئے وزارت پٹرولیم نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کر دی ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 19 پیسے‘ ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 9 پیسے‘ ہائی اوکٹین دیزنل 13 روپے 96 پیسے لائٹ ڈیزل 7 روپے 62 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 25 پیسے اصافے کی تجویز کر دی ہے۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو تجویز دی ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اگر حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنا چاہتی ہے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کرنی ہو گی۔ اگر سیلز ٹیکس میں کمی نہیں کی جاتی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ضروری ہے