بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا، قیدی لا ہو ر میں رینجرز حکام کے حوالے

جمعہ 29 مئی 2015 12:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا رینجرز ذرائع کے مطا بق بھارت کی جانب سے رہا ہونے والے قیدیوں کو بھارتی حکام نے جمعہ کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی رینجرز حکام کے حوالے کیا واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا ہونے 36 بھارتی قیدیوں کی رہا ئی کے بدلے بھارت نے صرف 4 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا تھا جن میں 3 عام شہری اور 1 ماہی گیر شامل تھا ایک اندازے کے مطا بق کراچی کی ملیر جیل میں 419 بھارتی ماہی گیر قید ہیں جبکہ بھارتی جیل میں 400 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :