چیف ٹریفک افسر فیصل آباد رانا معصوم احمد کیخلاف کرپشن تحقیقا ت مکمل

`

جمعہ 29 مئی 2015 12:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) چیف ٹریفک افسر فیصل آباد رانا معصوم احمد کیخلاف کرپشن ، مختلف بے قاعدگیوں اور کروڑوں روپے کا فنڈز خورد برد کرنے کے الزامات کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی پولیس ٹیم نے فیصل آباد پہنچ کر رانا معصوم احمد اور دیگر افراد کے بیانات قلمبند کئے ہیں آن لائن کے مطابق فیصل آباد پولیس کے ایک وارڈن پٹھان خان نے آئی جی پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام کو تحریری درخواست دی تھی جس میں سی ٹی او کیخلاف جعلی ٹی ڈی اے بل لینے پٹرول کی فروخت تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر سرکاری فنڈز میں خورد برد کے الزامات لگاتے ہوئے تحریری ثبوت اعلیٰ حکام کو پیش کئے تھے جس پر آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ٹریفک پولیس لاہور کے افسران پر مشتمل چار رکنی ٹیم فیصل آباد بھجوائی تھی جنہوں نے ریکارڈ کی چھان بین اور وارڈن کی طرف سے فراہم کردہ ثبوت کے پیش نظر ریکارڈ قبضہ میں لیکر آئی جی پولیس کو اپنی رپورٹ پیش کی جس پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس کو حکم دیا کہ وہ خود فیصل آباد جا کر سی ٹی او کیخلاف لگائے گئے الزامات مبینہ الزامات کی خود بھی تحقیقات کرکے انہیں رپورٹ پیش کریں تاکہ رپورٹ کی روشنی میں سی ٹی او کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سی ٹی او کو معطل کرکے او ایس ڈی بنا دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :