فیصل آباد، نوازئیدہ بچوں کے اغوا ء میں ملوث خو اتین کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

جمعہ 29 مئی 2015 12:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) فیصل آباد پولیس نے نوازئیدہ بچوں کو اغواء کرکے بے اولاد جوڑوں کو فروخت کرنے میں ملوث دائی گینگ کی تین خواتین ملزمہ کوثر بی بی ، نوراں بی بی اور کلثوم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق پولیس نے گزشتہ دنوں دائی گینگ تین خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار مغوی شدہ بچے جو انہوں نے مختلف مقامات پر فروخت کئے تھے انہیں برآمد کرکے ان کے اصل ورثاء کے حوالے کردیاہے گروہ کی خواتین نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اغواء کئے جانے والے بچوں میں سے تین بچے فوت ہوچکے ہیں جبکہ ایک درجن کے لگ بھگ بچے جو انہوں نے مختلف مقامات سے اغواء کئے تھے وہ بے اولاد جوڑوں میں فروخت کرچکے ہیں ۔

پولیس نے اس گروہ کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں سے اغواء ہونے والے کم سن بچوں کے بارے میں بھی ملزمہ سے مزید پوچھ گچھ شروع کی ہے آن لائن کو معلوم ہوا ہے کہ ان خواتین کے ساتھ بعض ایسے افراد بھی شامل ہیں جو بچوں کی فروخت کرتے ہوئے اپنے آپ کو غریب اور بے روزگار ظاہر کرتے تھے پولیس نے ان ملزمہ کے خلاف مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات بھی درج کرلئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :