جاپان میں جزیرے پر واقع آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا

جمعہ 29 مئی 2015 12:23

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) جاپان میں جزیرے پر واقع آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا۔ آتش فشاں پہاڑ سے دھواں کے بادل نکلنا شروع ہو گئے۔ جاپانی حکام نے آتش فشاں پہاڑ کے پھوٹنے کے بعد رہائشیوں کو جزیرہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے ، پروازوں کو بھی متبادل روٹ پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

جاپانی جزیرے پر بسنے والے 140 رہائشیوں تک رسائی کا واحد ذریعہ کشتی ہے۔ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ جاپانی وزیر اعظم کے مطابق رہائشیوں کیلئے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ سال بھی اس آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا ، یہ جزیرہ ٹوکیو شہر سے تقریباً 1000 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے