نسل پرستی کے شکار سکھ نوجوان نے حملہ آوربرطانوی کی پٹائی کردی

جمعہ 29 مئی 2015 12:21

نسل پرستی کے شکار سکھ نوجوان نے حملہ آوربرطانوی کی پٹائی کردی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) برطانیہ میں نسل پرستی کے شکار سکھ نوجوان نے حملہ کرنے والے برطانوی لڑکے کی اچھی خاصی پٹائی کر ڈالی۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں ایشائی افراد کو طنز و تحقیر کا اکثر و بیشتر نشانہ بنایا جاتا ہے، کچھ روز قبل ایسا ہی واقعہ برطانیہ کے ایک اسکول کے باہر پیش آیا، جب ایک گورے نے سکھ نوجوان پر پہلے تو طنز یہ جملے کسے پھر اس پر حملہ کردیا، لیکن سکھ نوجوان بھی تیار تھا۔ حملے کا ایسا جواب دیا کہ برطانوی نوجوان کو ہار مانتے ہی بنی۔ سوشل میڈیا پر سکھ نوجوان کے ایکشن کی ویڈیو خوب مقبول ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :