اسلام آباد : حکومت کا اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی سین جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ، حکومتی اعلان کے با وجود لاہور میں سی این جی اسٹیشنز نہ کھل سکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 مئی 2015 12:18

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) : حکومت نے اسلا م آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا ہے، وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو ایل این جی فراہم کی جائے گی جبکہ ہر سی این جی اسٹیشن 3 روز بعد سوئی نادرن کو 13 لاکھ روپے ایڈوانس جمع کروانے کا پابند ہو گا. تاہم لاہور میں حکومتی اعلان کے باوجود سی این اسٹیشن نہیں کھولے گئے.