پشاور :سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، لیاقت شباب نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا، احتساب کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 مئی 2015 11:49

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) : سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لیاقت شباب کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا.

(جاری ہے)

جہاں احتساب کمیشن نے بتایا کہ لیاقت شباب نے پوچھ گچھ میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا وزارت سے پہلے لیاقت شباب کے پاس اتنے اثاثے نہیں تھے، کمیشن نے بتایا کہ غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات کے دوران لیاقت شباب نے پلی بارگین کی پیشکش کر دی جبکہ صوبائی احتسابی کمیشن میں پلی بارگیننگ کا کوئی تصور نہیں ہے. یاد رہے کہ لیاقت شباب کو گذشتہ روز کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں احتساب کمیشن نے گرفتار کیا تھا.

متعلقہ عنوان :