کراچی : جامعہ کراچی کو سکیورٹی خدشات، اہم ہدایات جاری کر دی گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 مئی 2015 11:23

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) : جامعہ کراچی کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جامعی کراچی کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے لیے ایک نوٹی فکیشن بھی جامعہ کراچی کو ارسال کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق کسی بھی غیر ملکی وفد کے دورے سے متعلق پیشگی اطلاع دینا ہو گی ، اور جامعہ کراچی کے تمام شعبہ جات پیشگی اطلاع دینے کے پابند ہوں گے. جامعہ کراچی کی انتطامیہ کو ارسال کیے گئے نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ غیر ملکی وفود کلئیرنس ملنے کے بعد ہی جامعہ کراچی میں آ سکیں گے.

متعلقہ عنوان :