کراچی،صنعتی ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

جمعہ 29 مئی 2015 11:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) نیو کراچی کے صنعتی ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی ، اطلاع ملتے ہی پہلے دو گاڑیاں اور بعد میں مزید پانچ گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

گھنٹے کی جدو جہد کے بعد فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ دشوار گزار راستوں کے باعث فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فیکٹری کی دیوار توڑ کر فائر بریگیڈ کے عملے نے اندر داخل ہو کر آگ بھجائی۔ آگ کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کمیکل اور کپڑا خاکستر ہوگیا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :