لاہور، داتا دربار کے قریب ٹریفک حادثہ، 1شخص جاں بحق

جمعہ 29 مئی 2015 11:21

لاہور، داتا دربار کے قریب ٹریفک حادثہ، 1شخص جاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) لاہور میں داتا دربار کے قریب ٹریفک حادثے میں 1شخص جاں بحق ہوگیا ۔ داتا دربار کے قریب صادق آباد جانے والے ٹریلر ڈرائیور نے اپنے ہی کلینر کو کچل دیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق 19سالہ عدنان ٹریلر کے نیچے بنی جگہ پر سورہا تھا اور اچانک بریک لگنے سے وہ سڑک پر گر پڑا اور کچل کر جاں بحق ہوگیا، تاہم داتا دربار پولیس چوکی کے اہلکاروں نے ٹریلر کے ڈرائیور کے حراست میں لے کر حادثے کے بارے میں تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :