کراچی،گھریلو جھگڑا،فائرنگ سے نوجوان ہلاک ،2خواتین زخمی

جمعہ 29 مئی 2015 11:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گھریلوجھگڑے پر فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نیو کراچی میں انڈہ موڑ کے قریب 2 خاندان آپس میں لڑ پڑے، جس پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان اصغر علی جاں بحق جبکہ حاجرہ خاتون اور فریدہ خاتون زخمی ہوگئیں۔زخمی ہونے والی خواتین اور نوجوان کی لاش کو عباسی شہیدہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :