پشاورمیں پولیس کا سرچ آپریشن، افغان باشندوں سمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 29 مئی 2015 11:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں افغان باشندوں سمیت 110 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت اور وزیرباغ سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں میں 82 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس سے قبل پشاور کے علاقے تہکال، یونیورسٹی ٹاوٴن اورگلبرگ میں بھی پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :