خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ سے روکنا جرم تصور کیا جائے گا، الیکشن کمیشن
جمعہ 29 مئی 2015 11:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت اور ریٹرننگ افسران کو واقعہ کی نگرانی کا حکم دیا ہے۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے زبانی اور تحریری معاہدوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ووٹ ڈالنا خواتین کا آئینی اور قانونی حق ہے اور خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا جرم تصور کیا جائے گا۔صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے کسی زبانی یا تحریری معاہدے کی نگرانی کریں اور خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.