خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن کی مہم ختم،کل انتخابات ہونگے

جمعہ 29 مئی 2015 11:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں جیت کیلئے نعروں، وعدوں، جلسے اور جلوسوں کا وقت ختم ہوگیا۔بلدیاتی انتخابات کلہفتہ کو ہونگے جس میں41 ہزار 7 سو62 نشستوں پر امیدوار منتخب کرنے کیلئے ووٹر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ صوبے بھر کے 24 اضلاع میں پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوگی جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی ،یک کروڑ31 لاکھ سے زائد ووٹرزحق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

صوبے میں انتخابات کے لیے 11 ہزار 221 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں۔خیبر پختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اختیارات کی نچلی سطح پرتقسیم کے اس نظام میں ویلج اورنیبرہڈکونسلزکو متعارف کرا یاجا رہا ہے۔ نیبرہڈشہری اورویلج کونسل دیہی علاقوں کی محلہ کونسلیں ہونگی۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں 503 نیبر ہڈ اور 2ہزار 836 ویلج کونسلز قائم کی گئی ۔

صوبہ میں مجموعی طورپر41ہزارنشستوں پر84ہزار420امیدوارمیدان میں ہیں۔ان انتخابات میں نچلی سطح پرغیرجماعتی جبکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پرجماعتی بنیادوں پرہونگے۔ ضلع وتحصیل کے انتخابات میں ضلعی کونسلزکی 978نشستوں پر5ہزار480جبکہ ٹاون اورتحصیل کونسلزکی 9سو78نشستوں پر5ہزار907امیدواروں میں مقابلہ ہے۔نیبرہڈاورویلج کونسلزکی 23ہزار111نشستوں پرالیکشن ہورہے ہیں جس کے جنرل نشستوں پرامیدواروں کی تعداد39ہزار79ہے۔ صوبہ بھر میں اقلیتوں کے نشستوں کی تعداد یوں تو 3ہزار339ہے لیکن بہت سے علاقوں میں اقلیتی شہریوں کے دستیاب نہ ہونے سے اب تک صرف 349امیدوار سامنے آئے ہیں۔ انتخابات کے موقع پر تمام تعلیمی ادرے 29 اور 30 مئی کو بند ر ہیں گے۔