اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کے صدر بیلا روس الیگزینڈر کلا شینکو سے ملاقات۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 مئی 2015 11:01

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے صدر بیلا روس کے اعزاز میں استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا، صدر بیلا روس الیگزینڈر کلا شینکو سے ملاقات میں وزیر اعظم نے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیلا روس سے قریبی تعلقات چاہتے ہیں، یہ دورہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا، وزیر اعظم نے کہا کہ دفاع ، تجارت اور معیشت سمیت دیگر شعبہ جات میں بھی بیلا روس سے تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں.