` فیصل آباد، نوزائیدہ بچوں کے اغواء کار گروہ کی تین خواتین گرفتار، 4 بچے برآمد

دوران تفتیش درجنوں بچے اغواء کر کے لاکھوں روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف`

جمعرات 28 مئی 2015 21:16

` فیصل آباد، نوزائیدہ بچوں کے اغواء کار گروہ کی تین خواتین گرفتار، 4 ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) فیصل آباد پولیس نے نوزائیدہ بچوں کو اغواء کرنے والے گروہوں کی تین خواتین کو گرفتار کر کے ان سے 4 بچے برآمد کر لئے ۔ تینوں خواتین نے تفتیش کے دوران درجنوں بچے اغواء کر کے لاکھوں روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ کے مطابق ملزمہ کلثوم بی بی ، نوراں بی بی اور کوثر بی بی جو کہ مختلف علاقوں میں زچہ و بچہ ( دائی ) کا کام کرتی تھیں ۔

ملزمہ کے واردات کا طریقہ تھا وہ جس گھر میں زچہ بچہ کے لئے جاتیں وہاں پید اہونے والے بچے کے بارے میں بچے کا فوت ہونے کا بہانہ کر کے اپنے ساتھ لے جاتیں ۔ گروہ کے ملزمان بے اولاد والدین کو تین لاکھ روپے سے لے کر پانچ لاکھ روپے میں فروخت کرتے تھے ۔ پولیس نے جن چار بچوں کو برآمد کیا ہے ان میں جنید ، محمد عثمان ، احسان اور فرحان شامل ہیں جبکہ تین بچے گینگ نے اغواء کر کے فروخت کئے تھے وہ فوت ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکرہے کہ جو بچے پولیس نے برآمد کئے ہیں ان بچوں کو تقریباً چھ مہینے سے ڈھائی سال قبل اغواء کر کے فروخت کئے تھے ۔ چنانچہ پولیس نے ملزمہ کی نشاندہی پر فروخت کئے گئے بچے چار بچے برآمد کر کے ان کے ورثاء کے حوالے کر دیئے ۔ کو ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں چک نمبر 494 گ ب کے محمد علی ولد شیر محمد نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری بیوی نے گھر کے باہر چارپائی میں آٹھ ماہ کے بچے زبیر کو لٹایا ہوا تھا وہ بچے کے رونے پر گھر سے دودھ لینے گئی تو واپسی پر بچہ زبیر چارپائی سے غائب تھا ۔

چنانچہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے شک پڑنے پر ملزمہ کلثوم بی بی ، نوراں بی بی اور کوثر بی بی کو شامل تفتیش کیا گیا تو انہوں نے حیرت انگیز انکشافات کئے ۔ جس میں کہا گیا کہ انہوں نے لالچ کی خاطر نوزائیدہ بچوں کو گھروں سے اغواء کر کے مختلف بے اولاد گھرانوں کو بھاری معاوضے کے عیوض فروخت کر دیئے ہیں۔ اب تک انکشافات کے مطابق ملزمہ نے اب تک دو درجن سے زائد نوزائیدہ بچے مختلف شہروں سے اغواء کر چکے ہیں جبکہ پولیس نے ایک اعلی سطحی ٹیم تشکیل دی ہے جو پنجاب بھر کے مختلف ہسپتالوں سے اغو اء ہونے والے بچوں کا سراغ لگانے کے لئے ملزمہ خواتین سے مزید پوچھ گچھ کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :