`عراق ، اجتماعی قبروں سے 470 لاشوں کی باقیات برآمد

اقیات گزشتہ سال جون میں اغواء کئے جانے والے فوجیوں کی ہو سکتی ہیں ، وزیر صحت `

جمعرات 28 مئی 2015 21:06

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) عراق میں قبریں کھود کر 470 سے زائد لاشوں کی باقیات نکالی گئی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ دولت اسلامیہ کے ہاتھوں پھانسی دیئے جانے والے فوجیوں کی ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزیر صحت عدیلہ مامد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں تکریت میں چار بڑی اجتماعی قبروں سے 470 شہداء کی باقیات ملی ہیں انہوں نے کہاکہ یقیناً یہ فوجی ان 1700 فوجیوں میں شامل تھے جو کہ تکریت کے شمال میں واقعہ سپیشر کیمپ سے باہر نکلے اور انہیں یرغمال بنا لیا گیا تھا اور بعد میں گزشتہ جون کو دولت اسلامیہ گروپ نے انہیں قتل کر دیا تھا ۔