برطانوی حسینہ کیساباتھ روم چاہتی ہے؟

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 28 مئی 2015 19:57

برطانوی حسینہ کیساباتھ روم چاہتی ہے؟

کورنوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی۔2015ء)مس انگلینڈچارلوٹ تھامسن نے چارلس ٹاؤن ، کورنوال میں ایک لاکھ پندرہ ہزار پاؤنڈ میں چند پبلک ٹوائلٹس خریدے۔ سابق برطانوی حسینہ یہاں پر اپنا گھر بنانا چاہتی ہے۔ اس گھر کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہوگی کہ اس کے ٹوائلٹ کے دروازے شیسے کے ہونگے، جن کے اندر راہ چلتے راہ گیر بھی دیکھ سکے گے۔ حکام نے انہی خدشات کے پیش نظرگھر کی منظور ی نہیں دی۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ کے دروازے گھر کے بیرونی طرف ہونگے ، اس طرح ساری عوام برطانوی حسینہ کو باتھ روم استعمال کرتےہوئے دیکھ سکے گی۔ چارلوٹ کے بوائے فرینڈ کا کہنا ہے درواہ بے شک شیشے کا ہوگا مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ لوگ اندر آکر چارلوٹ کو دیکھیں گے۔حکام اور مس انگلینڈ کے درمیان ایک اور میٹنگ طے ہے جس میں باتھ روم کے دروزے پر لگے شیشےکے بارے میں تفصیلات کو دیکھا جائے گا۔