پشاور ،غیر قانونی اثاثہ جات،پیپلز پارٹی کے رہنما لیاقت شباب گرفتار

جمعرات 28 مئی 2015 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) صوبائی احتساب کمیشن نے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے اور دوران وزارت کرپشن کے الزام میں سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پیپلز پارٹی کے رہنما لیاقت شباب کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز صوبائی حکومت کی طرف سے قائم کردہ احتساب کمیشن نے اپنے پہلے کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر پیپلز پارٹی کے شہر صوبائی رہنما لیاقت شباب کو گرفتار کیا ہے حکام کے مطابق لیاقت شباب کو غیر قانونی اثاثہ جات بنانے اور کرپشن کے الزامات کی روشنی میں حراست میں لیا گیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی لیاقت شباب کے گھر پر چھاپہ ماراگیا تھا لیکن وہ گھر میں موجود نہیں تھے جس پر ان کے بھائی سے پوچھ گچھ کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :