دیپالپور،لیسکو اہلکاروں نے عوام کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنا شروع کر دیا

رشوت نہ دینے پر میٹر ریڈرز اور میڑانسپکٹر نے محنت کش کو ہزاروں روپے کا اضافی جرمانہ ڈال دیا شہری کی اعلیٰ حکام کو تحریری درخواستیں نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 28 مئی 2015 18:58

دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) لیسکو اہلکاروں نے عوام کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنا شروع کر دیا ،رشوت نہ دینے پر میٹر ریڈروں اور میڑانسپکٹر نے محنت کش کو ہزاروں روپے کا اضافی جرمانہ ڈال دیا ، شہری کی اعلیٰ حکام کو تحریری درخواستیں نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محلہ حامد شاہ کالونی کے رہائشی محنت کش فیصل نواز نے لیسکو کے اعلیٰ حکام اور وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کو تحریری درخواست گذارتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دیپالپور اربن سب ڈویژن میں تعینات میٹر ریڈرمحمد سلیم اور محمد عاشق اس کے گھر آئے اور میٹر کے خراب ہونے کا کہہ تین ہزار اضافی یونٹس ڈالنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتے ہوئے تیس ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا جس پر اس نے منت سماجت کر کے مبلغ تیرہ ہزار روپے ادا کئے تو دونوں اہلکاروں نے اس کا نیا میٹر لگوانے کا وعدہ کیا اور اس سے اہلکاروں نے تحریری درخواست بھی لے لی کئی ماہ تک دونوں اہلکار میٹر انسپکٹر مرزا اقبال کی ایماء پر اس سے تین ہزار ماہوار بھی وصول کرتے رہے محنت کش نے کئی بار لیسکو آفس کے چکر لگائے مگر اس کا نیا میٹر نہ لگایا گیا با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اہلکاروں نے مذکورہ محنت کا نیا بجلی کا میٹر بھی کئی ماہ قبل اپنے دفتر سے حاصل کر لیا تھا مگر ماہوار بھتہ وصولی کی خاطر نیا میٹر نہیں لگایا گیا اور محنت کش سے مزید بیس ہزار روپے کا تقاضا کیا گیا انکار کر مذکورہ اہلکاروں نے ملی بھگت کر کے غریب محنت کش کو تین ہزار یونٹ مزید اضافی سرچارج لگا دیا ہے جس پر غریب محنت کش فیصل نواز نے واپڈا کے اعلیٰ حکام اور وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی درخواست کو نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کا روائی عمل میں لائی جائے وا ضح رہے کہ مذکورہ لیسکو ملازمین کے ہاتھوں کئی دیگر افراد بھی بلیک میل ہوتے ہوئے ہزاروں روپے لٹا چکے ہیں ۔