ڈیوڈ کیمرون کا دورہ یورپ شروع،2 دن میں چار ممالک میں جائیں گے

جمعرات 28 مئی 2015 18:53

ڈیوڈ کیمرون کا دورہ یورپ شروع،2 دن میں چار ممالک میں جائیں گے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے یورپی ممالک کا دو روزہ دورہ شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیمرون اس دورے کے دوران یورپی رہنماوٴں کو یورپی یونین کے ڈھانچے میں اصلاحات کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر اعظم آج سب سے پہلے ہالینڈ میں اپنے ہم منصب مارک رْٹے سے ملیں گے جبکہ وہ رات کا کھانا فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کے ساتھ کھائیں گے۔ بدھ کا آغاز وہ پولینڈ کی وزیر اعظم ایوا کوپاچ کے ساتھ ملاقات سے کریں گے۔ اس کے بعد وہ برلن میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے مہمان ہوں گے۔ کیمرون نے یورپی یونین میں رکنیت کی شرائط میں ترمیم کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :