بدعنوانی کے نئے اسکینڈل کے باوجود فیفا کے سالانہ اجلاس کا انعقاد

جلاس کے دوران فیفا کے نئے سربراہ کا انتخاب کیا جائے گا،سیپ بلاٹر پانچویں مرتبہ جیتنے کیلئے پرامید

جمعرات 28 مئی 2015 18:33

بدعنوانی کے نئے اسکینڈل کے باوجود فیفا کے سالانہ اجلاس کا انعقاد

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) بدعنوانی کے نئے اسکینڈل کے سائے میں فٹ بال کے نگران ادارے فیفا کا 65 واں سالانہ اجلاس آج سوئٹزرلینڈ میں شروع ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کے دوران فیفا کے نئے سربراہ کا انتخاب کیا جائے گا اور امید ہے کہ سیپ بلاٹر پانچویں مرتبہ یہ انتخاب جیت جائیں گے۔

(جاری ہے)

یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن نے فیفا سے اس اجلاس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب امریکی اور سوئس حکام فیفا کے خلاف بدعنوانی کے معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ فیفا پر بدعنوانی کے علاوہ رشوت لینے اور رقم کی غیر قانونی منتقلی جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز فیفا کے سات اعلیٰ عہدیداروں کو زیورخ کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا، جو اسی اجلاس میں شرکت کے لیے وہاں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :