کراچی ، کے پی ٹی اور چین کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مابین اشتراک کا معاہدہ طے پاگیا

جمعرات 28 مئی 2015 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) چین کے 6 رکنی وفد نے ، گوانگ ڈانگ صوبے کے وائس گورنر LIU ZHIGENG کی قیادت میں جمعرات کو کے پی ٹی کا دورہ کیا اور کے پی ٹی اورچائنیز ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مابین اشتراک کا معاہدہ طے پایا۔ کے پی ٹی کی جانب سے چیرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل شفقت جاوید نے اور ٹرانسپورٹ دیپارٹمنٹ گوانگ ڈانگ چین کی جانب سے انکے ڈائرکٹر جنرل زینگ زاؤگینگ نے معاہدے پر دستخت کئے۔

اس معاہدے کے تحت پاک چین دوستی میں مزید مضبوطی آئے گی اور دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی فضا مزید ہموار ہوگی۔دونوں ممالک کی بندرگاہوں کے درمیان کارگو ٹرانشپمنٹ فروغ پائے گی اور دونوں ممالک دوستی کے رشتے کی اس مضبوطی سے مزید ایک دوسرے کے قریب آسکیں گیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ سنیٹر کامران مائیکل ، ڈائرکٹر جنرل جہاز رانی و بندرگاہ عبدالمالک غوری ، چیرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل شفقت جاوید اور دیگر اعلیٰ افسران نے شمولیت کی۔

اس موقع پر چینی وائس گورنر نے بتایا کہ اس معاہدے کے قیام سے دونوں ممالک میں فراٹ اور لاجسٹکس ، درآمدات و برآمدات اور کارگو اشیاء کی ترسیل میں بھی اضافہ ہوگا جو کہ دونوں ممالک کے لئے خوش آئند ہو گا۔معاہدے کے تحت کسٹم کلیرنگ کے معاملات تیز روی سے حل ہوں گے جس سے لاجسٹکس کی لاگت میں بھی کمی ہوگی اور اس سے دونوں ممالک مستفید ہوں گیں۔

اسی معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ قابلیت و معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے اور ایک دوسرے کو ٹریننگ بھی فراہم کریں گیں۔دونوں ممالک کی جانب سے ایڈمنسٹریٹو آتھارٹیزاورانڈسٹری ایسوسئیشنزایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گی اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر معاملات کو حل کریں گیں۔اس سے مواصلات کو فروغ ملے گا جو کہ دونوں ممالک کی معیشت کی بہتری میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے جہازرانی و بندرگاہ سینیٹر کامران مائیکل نے چینی صوبے گوانگ ڈانگ کے وائس گورنر LIU ZHIGENG کو سووینئر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :