فیصل آباد، شب برات کی آمد کے پیش نظر آتش بازی کاسامان تیار ، فروخت اور خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

جمعرات 28 مئی 2015 14:52

فیصل آباد ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) تمام پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شب برات کی آمد کے پیش نظر اپنے اپنے علاقوں میں آتش بازی کاسامان تیار ، فروخت ، خریدنے ، استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ 14 اور 15 شعبان المعظم بمطابق منگل و بدھ 2و 3 جون کو شب برات کا بابرکت دن قریب آرہاہے جبکہ اس موقع پر بعض خود غرض ، مفاد پرست عناصر کی جانب سے خلاف قانون آتش گیر مادہ بیچنے کا مکروہ دھندا بھی شروع کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں لہٰذا انسانی جانوں اور مال کو محفوظ رکھنے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی ، لاپرواہی ، سستی اور فرائض میں غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے ۔

سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد افضال احمدکوثر نے کہاہے کہ اگر کسی تھانہ کی حدود میں اس مکروہ دھندہ کی اطلاع پائی گئی تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہمار ا اولین فرض ہے جس کیلئے ہم اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آتش بازی سے جان و مال کے نقصان کا بھی خدشہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کریں تاکہ ان کے بچے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :