محکمہ خوارک پنجاب نے کاشتکاروں سے 80 فیصد گندم خریدلی

جمعرات 28 مئی 2015 14:52

لاہور ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) محکمہ خوراک پنجاب نے کاشتکاروں سے مقررہ ہدف 40لاکھ میٹرک ٹن میں سے اب تک32لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی ہے، محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطا بق کاشتکاروں سے خریداری مہم کے دوران80فیصد گندم خریدی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں سے گندم انتہائی شفاف انداز میں خریدی جا رہی ہے اور خریداری مراکز پر تعینات عملہ کو کاشتکاروں کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرنے اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو معاوضہ کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :