آرسنل سٹرائیکر سانچیز کیلئے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ

جمعرات 28 مئی 2015 13:01

آرسنل سٹرائیکر سانچیز کیلئے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2015ء) آرسنل کے سٹرائیکر الیکس سانچیز نے پروفیشل فٹ بالرز ایسوسی ایشن کا فینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کر لیا ۔ انہیں انگلش فٹ بال کے پہلے سیزن میں شاندار کارکردگی پر یہ اعزاز دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ سال 35ملین پاؤنڈز کے عوض بارسلونا چھوڑ کر آرسنل میں شمولیت اختیار کی تھی۔ چلی کے انٹر نیشنل کھلاڑی الیکس سانچیز نے پبلک پولنگ میں دو لاکھ سے زائد ووٹ لے کر ایڈن ہیزرڈ اور مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر سرجیو اگیویرو کو مات دی۔ انہوں نے سو شل میڈیا پر بھی ڈیوڈ ڈیگیا اور ایڈن ہیزرڈ کو ہراکر پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ پر قبضہ جمایا ۔