اداکارہ فاطمہ آفندی نے بھارتی ہدایتکار انیس بزمی کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو مسترد کردیا
جمعرات 28 مئی 2015 13:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے بھارتی ہدایتکار انیس بزمی کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹرانیس بزمی نے اپنی ایک ہاررفلم میں بولڈ کردار کے لیے فاطمہ آفندی سے فون پررابطہ کیا اور انھیں فلم کی کہانی اور ان کے کردارکے حوالے بتایا جس پر انھوں نے اس پیشکش کویہ کہہ کر مسترد کردیا کہ وہ کوئی بھی ایسا کام نہیں کرسکتیں جس سے پاکستان کی بدنامی اور فیملی کا نام خراب ہو۔
ان کے لیے بھارتی فلم میں کام کرنے سے زیادہ فیملی کی عزت کی حفاظت ضروری ہے۔اس حوالے سے فاطمہ آفندی نے بتایا کہ مجھے پاکستانی اوربالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کا سلسلہ جاری ہے، مگر فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں کام کرنے کا انداز بہت ہی مختلف ہے۔(جاری ہے)
مجھ پر فیملی کی طرف سے کبھی بھی شوبز میں کام کرنے پرکوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہیں لیکن مجھے خود سے اپنی حدود کا پتہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انہیں کچھ روز قبل بھارتی فلم ڈائریکٹرانیس بزمی کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جس میں انھوں نے میرے ڈرامے کے حوالے سے بہت زیادہ تعریف کرتے ہوئے اپنی فلم میں کام کی پیشکش کر ڈالی۔ میں نے حسب روایت فلم کی کہانی اور اپنے کردار کے بارے میں جب جانا تو میں نے فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیا،اس کی بڑی وجہ فلم کی کہانی اورمیرا بولڈ کردار تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.