کینگرو آل راونڈر شین واٹسن ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلین ٹیم کو دستیاب ہوگئے

جمعرات 28 مئی 2015 12:49

کینگرو آل راونڈر شین واٹسن ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلین ..

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2015ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے شہرہ آفاق آل راؤنڈر شین واٹسن ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے کینگروز کو دستیاب ہوں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تین جون سے شروع ہو گا۔ ان کے ہاں 24مئی کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث وہ ٹیم کے ہمراہ نہیں جا سکے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انہوں نے گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ نومولود کی فوٹو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے ۔