ہیلری کلنٹن کا اپنا ڈیزائنر کلیکشن متعارف کرا دیا، ٹوئٹر پر تشہیر جاری

جمعرات 28 مئی 2015 12:38

ہیلری کلنٹن کا اپنا ڈیزائنر کلیکشن متعارف کرا دیا، ٹوئٹر پر تشہیر جاری

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) امریکا میں صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنا ڈیزائنر کلیکشن متعارف کردیااورسماجی رابطے کی سائٹ پر تشہیربھی شروع کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اب ڈیزائنربن گئیں،دا ایوری ڈے پینٹ سوٹ ٹی کے عنوان سے آن لائن آفیشل کمپین سٹورمتعارف کردیا،ہیلری کلنٹن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے برانڈ کی تشہیر بھی شروع کر دی ہے ،ہیلری کلنٹن کے گرافک سائن کی شرٹ کی قیمت 30ڈالر ہے ۔2008ء میں صدارتی انتخابی مہم میں ہیلری کلنٹن کے لباس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن انہوں نے اسی لباس کو اپنی نئی کلیکشن کا حصہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :