برما میں مسلمانوں کاقتل عام،آخرکارپاکستان حرکت میں آگیا

جمعرات 28 مئی 2015 01:32

برما میں مسلمانوں کاقتل عام،آخرکارپاکستان حرکت میں آگیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں سفارتخانوں کی حالت زار کی نشاندہی پر وزیر اعظم نوا زشریف نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ ذ رائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز وزیر اعظم نوا زشریف کی توجہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کی زبوں حالی کی طرف مبذول کروائی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے برما میں مسلمانوں کی حالت زار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سفارتخانے مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر ہونے والے بہیمانہ مظالم پر خاموش کیوں ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ برما کے عالمی منشیات سمگلر ابراہیم ککو کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر یہاں لایا گیا جو دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنا۔ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کے توجہ مبذول کروانے پر وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کی ہے اور کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور برما سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی مشنز کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے وزارت خارجہ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مشاورت کرکے لائحہ عمل تیار کیاجائے

متعلقہ عنوان :