ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں مزید پیشرفت، دو افراد ابوظہبی میں گرفتار

جمعرات 28 مئی 2015 00:18

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں مزید پیشرفت، دو افراد ابوظہبی میں گرفتار

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2015ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔کیس میں گرفتار معظم علی خان کی نشاندہی پر ابوظہبی میں دو افراد کو حراستمیں لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عمران فارق کے قتل میں گرفتار ملزم معظم علی سے تفتیش کے بعد پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دبئی پولیس سے رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس نے دونوں ملزمان سعد صدیقی اور عمر کو گرفتار کیالیکن تاحال گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے۔ ملزم سعدصدیقی کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر اور ملزم عمر کا نارتھ کراچی سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سعد صدیقی اسی کیس میں ملوث واٹر بورڈ کے ایک افسر کا قریبی ساتھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کوپاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں جلد دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :