چین میں ایک بینک لوگوں کو اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے پر انعامات دینے لگا

جمعرات 28 مئی 2015 00:18

چین میں ایک بینک لوگوں کو اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے پر انعامات دینے ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2015ء) چین کے شمال مشرقی علاقے ینجی میں ایک بینک لوگوں کو اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے پر انعامات دیتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی افراد کے زیر نگرانی کام کرنے والا بینک لوگوں کو اْن کے اچھے اخلاق پر پوائنٹس دیتا ہے جس کے بدلے انھیں انعام ملتے ہیں۔

جیسے کسی کا گم شدہ پرس یا بٹوہ تلاش کرنے والے کو 50 پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔زیادہ انعام کے لیے بڑی قربانی دینا ہوتی ہے۔ خطرناک صورتحال میں کسی کی مدد کرنے والا شخص 300 سے 400 پوائٹنس کما سکتا ہے اور ہیموپیتھک سٹیم سیل عطیہ کرنے والے کو ایک ہزار پوائٹس دیے جاتے ہیں۔انعامات بھی ایسے ہوتے ہیں جیسے اگر کسی کے 150 پوائنٹس ہیں تو وہ مفت میں بال کٹوا سکتا ہے لیکن اگر کسی کا زیادہ بڑا اکاوٴنٹ ہو یعنی زیادہ پوائیٹس ہوں تو گھر کی مفت صفائی اور ڈاکٹر کے پاس مفت چیک اپ جیسی سہولیات ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

اگر کسی کے پاس 6000 پوائنٹس جمع ہو جائیں تو اسی علاقے میں ’اخلاقیات کا ماڈل‘ قرار دیا جاتا ہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران چین کے کئی علاقوں میں اخلاقیات کے بینک سامنے آئے ہیں لیکن ینجی میں کھولنے والا بینک زیادہ مشہور ہوا ہے۔ بینک کھولنے کے دو ہفتے کے اندر اندر چھ سو سے زائد افراد بینک کے رکن بنے۔

متعلقہ عنوان :