سرینگر‘ یاسین ملک کا جمعہ سے جیل بھرو تحریک کا اعلان،مقبوضہ وادی میں سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں‘ قابض انتظامیہ نے حریت رہنماوٴں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے‘یاسین ملک

جمعرات 28 مئی 2015 00:15

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2015ء) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک نے جمعہ کے روز سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ مقبوضہ وادی میں سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں۔ قابض انتظامیہ نے حریت رہنماوٴں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔کشمیری رہنما یاسین ملک نے سرینگر سے جاری بیان میں کہا کہ کشمیری رہنماوٴں کو مقبوضہ وادی میں جلسہ کرنے نہیں دیا جا رہا۔

(جاری ہے)

رہنما گھروں میں قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی پابندیوں کے خلاف جمعہ کے روز سے جیل بھرو تحریک شروع کریں گے اور کشمیری نوجوان گرفتاریاں پیش کریں گے۔اس سے پہلے سوپور میں بھارتی ایجنٹوں نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ حریت رہنما سید گیلانی نے کہا کہ سویلین کو قتل کر کے مودی حریت کی حق خودارادتی کی تحریک کو بدنام کرنا چاہتے ہیں لیکن مودی جان لیں کہ کشمیری حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :