ایان علی کے پیچھے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک ‘ اس کے بھائی او رمیری سابق اہلیہ کا ہاتھ ہے ‘ تینو ں لوگ چاہتے ہیں میری ایان سے ملاقات نہ ہو ‘ ایان علی کے ساتھ صولت مرزا والا کام ہونے والا ہے ‘ مجھے کچھ ہوا تو رحمن ملک ‘ اس کا بچھائی اور میری سابق اہلیہ ذمہ دار ہو گی۔ ایان سے ملنے کے بعد واقعہ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کروں گا،ڈالر گرل ایان علی کے والد راجہ حفیظ کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت

جمعرات 28 مئی 2015 00:15

ایان علی کے پیچھے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک ‘ اس کے بھائی او رمیری سابق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2015ء) ڈالر گرل ایان علی کے والد راجہ حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ ایان علی کے پیچھے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک ‘ اس کے بھائی او رمیری سابق اہلیہ کا ہاتھ ہے ‘ تینو ں لوگ چاہتے ہیں میری ایان سے ملاقات نہ ہو ‘ ایان علی کے ساتھ صولت مرزا والا کام ہونے والا ہے ‘ مجھے کچھ ہوا تو رحمن ملک ‘ اس کا بچھائی اور میری سابق اہلیہ ذمہ دار ہو گی۔

ایان سے ملنے کے بعد واقعہ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کروں گا۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایان علی کے پیچھے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک ‘ اس کے بھائی خالد ملک اور میری سابق اہلیہ کا ہاتھ ہے یہ پیسہ بھی انہیں کا ہے۔ اب یہ لوگ چاہتے ہیں کہ میری ایان سے ملاقات نہ ہو اس لئے مجھ پر فائرنگ کروائی گئی۔

(جاری ہے)

وہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ ایان علی کو کہوں گا کہ یہ پیسہ اپنے ذمہ نہ ہو پیسہ جس کا ہے اس کا نام بتا دوں ۔ انہوں نے کہاکہ مجھ پر فائرنگ کروائی گئی اب ایان کے ساتھ صولت مرزا والا کام ہونے والا ہے۔ صولت کی طر ح اس سے بیان دلوائے جا رہے ہیں بعد میں اسے اکیلا چھوڑ دیا جائیگا ۔ اب مجھے اگر کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار رحمن ملک اس کا بھائی اور میری سابق اہلیہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :