کوٹ لکھپت جیل میں دو قتل کے ملزم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا‘ سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

بدھ 27 مئی 2015 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) کوٹ لکھپت جیل میں دو قتل کے ملزم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے دونو ں قیدیو ں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جو لاشو ں کو تدفین کیلئے آبائی علاقہ روانہ ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق اقبا ل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں مجرم شہز اد احمد نے 1998 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ مجر م عبد الخا لق نے 1998میں فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ میں ایک شخص کو فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

دونو ں مجرمو ں کی جانب سے صدر پاکستان کو رحم کی اپیل کی گئی تھی جس کے مسترد ہونے کے بعد بلیک وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں اور مجرمو ں کو اسکے اہل خانہ کے ساتھ آخری ملاقات بھی کروا دی گئی جہاں شہز اد احمد اور عبد الخا لق نے اپنے اہل خانہ کو وصیت کی ہے کہ وہ کسی کے ساتھ کھبی بھی دشمنی نہ بنائے اور کسی بھی انسان کو نقصان نہ پہنچائے اور اس نے اپنے بخشش کی دعا ء کی ہدایت کی تھی گزشتہ روزدونو ں مجر مو ں کو ٹھیک نماز فجر کے بعد ڈاکٹروں کے میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اس موقع پر مجرم کے اہل خانہ بھی موجودتھے جنہوں نے لاش کو جیل انتظامیہ سے وصول کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اس موقع پر جیل کے اطرا ف میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :