جیل کومردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی خارج ازامکان ‘ ترجمان سنٹرل جیل کوٹ لکھپت

بدھ 27 مئی 2015 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری جیل کومردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی خارج ازامکان ہے ۔ترجمان نے اس حوالے سے گذشتہ روز بعض اخبارات میں شائع ہونیوالی خبروں کی دوٹوک الفاظ میں تردیدکرتے ہوئے انہیں بے بنیادقراردیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں پچھلے کئی برسوں سے ایک جدیدسلاٹرہاؤس کام کررہاہے جہاں میڈیکل آفیسراورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی موجودگی میں زندہ اورتندرست مرغیوں کاحفظان صحت کے اصولوں کی روشنی میں گوشت بنایا اورپکایاجاتا ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ 26مئی کوبھی رجسٹرڈکنٹریکٹر کی طرف سے جیل ہذاء کوزندہ اورتندرست مرغیاں سپلائی کی گئیں اورانہیں حسب ضابطہ جیل کے اپنے سلاٹرہاؤس میں ذبح کیا گیا۔

(جاری ہے)

رجسٹرڈ کنٹریکٹر کے سواکوئی دوسرافرد جیل کومرغیوں سمیت کسی قسم کاسامان سپلائی نہیں کرسکتا ۔ترجمان نے بتایا کہ اسیران کی خوردونوش کے حوالے سے جیل خانہ جات کی محکمانہ پالیسی انتہائی واضح اورشفاف ہے ۔ماضی قریب میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے حکم پر اسیران کے مینیوسے بعض خدشات کی بنیادپر بڑاگوشت ختم کردیا گیاتھاجبکہ زندہ اورتندرست مرغیوں کے گوشت کی فراہمی یقینی بنائی گئی ۔مذکورہ خبر کے پیچھے مختلف کنٹریکٹرز کی باہمی کاروباری عداوت بھی کارفرماہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :