لاہور ایئرپورٹ پر جنگلی چوہوں کا حملہ‘ بجلی کی تاریں کاٹ ڈالیں

لائٹس سمیت کمپیوٹر سسٹم بند‘ انٹرنیشنل آمد و رفت معطل

بدھ 27 مئی 2015 22:57

لاہور ایئرپورٹ پر جنگلی چوہوں کا حملہ‘ بجلی کی تاریں کاٹ ڈالیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) لاہور ایئرپورٹ پر جنگلی چوہوں کا حملہ، بجلی کی تاریں کاٹ ڈالیں۔ لائٹس سمیت کمپیوٹر سسٹم بند ہو گئے۔ انٹرنیشنل آمد و رفت معطل ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹہ سے زائد وقت میں چوہے مار ٹیم اور الیکٹریشن اہلکاروں نے جدوجہد کے بعد لائٹس بحال کیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے آس پاس کھلی جگہ اور جنگلی جھاڑیوں میں موجود جنگلی چوہے ایئر پورٹ اور دیگر ہاؤسنگ سکیموں میں گھس جاتے ہیں جس سے رہائشی اکثر پریشان رہتے ہیں اور ان سے بچنے کیلئے مکتلف تدابیر استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :