ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ڈی ایس پی ، تین ایس ایچ اوز اور پانچ اہلکاروں کے خلاف تین قتلوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

بدھ 27 مئی 2015 22:47

شکارپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ڈی ایس پی ، تین ایس ایچ اوز اور پانچ اہلکاروں کے خلاف تین قتلوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناپر کوٹ تھانے کی حدود میں لطیف شر ، مجید شر اور عثمان شر مارگئے تھے پولیس کے مطابق مذکورہ تینوں بدنام ڈاکو سلطو شر کے ٹولے کے ڈاکو تھے جو کے مقابلے میں مار گئے ہیں جبکہ مسمات لطیفاں شرنے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ لطیف شر ، مجید شر اور عثمان شر تینوں بے قصور تھے ان کا سلطو شر سے کوئی تعلق نہیں ہے ، گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر 39/215 کے تحت ڈی ایس پی خانپور عبدالمالک بھٹو ، ایس ایچ او زاہد ابڑو، ایس ایچ او رفیق کھیڑو اور ریاض ملک اور پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف تین قتلوں کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔