پانی اور بجلی کا بحران شہر کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے، شاہد سنگھور

بدھ 27 مئی 2015 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی PS-128 کے رابطہ سیکریٹری شاہد سنگھور نے شرافی گوٹھ لانڈھی سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پانی اور بجلی کے سخت بحران پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی اور بجلی کا بحران امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں پانی اور بجلی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اور شدید گرمی میں بجلی اور پانی کا مصنوعی بحران ختم کیا جائے۔ بجلی اور پانی کا بحران کراچی کے شہریوں کیلئے عذاب بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :